ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان ریاست مدینہ کا نام لے کر پارسا نہ بنیں، حافظ حمد اللہ

 اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ریاست مدینہ کا نام لے کر زیادہ پارسا بننے کی کوشش نہ کریں۔وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میںکہا کہ عمران خان کرپٹ اور چوروں کے سردار ثابت ہوگئے ہیں، وزیر اعظم کی کابینہ کے لوگوں کے نام کیا پنڈورا لیکس میں شامل نہیں؟ کیا فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان مطلوب نہیں ہیں؟۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید سوال کیا کہ کیا چوروں کو بچانےکےلیے قومی احتساب بیورو (نیب) قوانیں میں ترمیم کرکےاین آر او نہیں دیا؟ان کا یہ بھی پوچھنا تھا کہ کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے کی ڈکیتی آپ کی حکومت میں کس نے کی؟۔

حافظ حمد اللہ کا کہناتھا کہ عمران خان ریاست مدینہ کا نام لے کر زیادہ پارسا بننے کی کوشش نہ کریں، عوام آپ کی صورت میں ساڑھے 3 سال سے عذاب میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آپ کا سیاسی خاتمہ کرکے دم لے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں