صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں باغیوں کے خلاف سرگرم عرب اتحاد نے فضائی حملوں میں دارالحکومت صنعا میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ عرب کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون طیاروں کے مرکز پر حملے کیے گئے۔ عرب اتحاد نے اس سے قبل مآرب اور الجوف میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے 15 اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا تھا۔ بیان میں تصدیق کی گئی تھی کہ اتوار کے روز کی گئی فضائی کارروائیوں میں حوثی ملیشیا کی 9 فوجی گاڑیاں تباہ کردی گئیں اور 110حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صنعاکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی ملیشیا کی سرگرمیوں کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔
عرب اتحاد کی صنعا میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بم باری
القمر
