English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تاجروں نے حکومتی اقدامات مسترد کردیئے،آج احتجاج کا اعلان

القمر

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔ ملک بھر سے تاجر آج منگل کو شاہراہ دستور پر جمع ہوںگے۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ ایف بی آر کو ٹھیک کیا جائے گا اور تاجروں کو ریلیف فراہم کیا جائے گالیکن ایف بی آر اس کے برعکس آئی ایم ایف کہ کہنے پر تاجروں پر قدغنیں لگا رہا ہے، ایف بی آر کے اقدامات کو ہم نہیں مانیں گے30 نومبر کو وزیراعظم سیکریٹیریٹ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حکومتی اقدامات کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کہنا تھا کہ پاکستان کے تاجروں میں شرح خواندگی کم ہے ،کم از کم کوئی منتخب رکن اسمبلی کو وزیر خزانہ لگا دیں،شوکت ترین جب سے آئے ہیں ملک میں مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے آل پاکستان انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے پریس کانفرنس میں شریک تاجروں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنی رعایا کی بات سننے کو تیاری نہیں آئی ایم ایف آگے گھٹنے ٹیکنے سے بہتر ہے کہ عوامی فیصلے کئے جائیں صدارتی آرڈیننس اور محصولات کے ادارے کی تاجروں کو ہراسمنٹ کبھی برادشت نہیں ہوگی ۔دوسری جانب مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت تاجر برادری کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے ،تحفظات دور کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے