English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلمانوں کی حمایت پر ٹوئٹر سربراہ کو تنقید کا سامنا

القمر

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کے مستعفی ہونے کے بعد بھارت نژاد پراگ اگروال کو نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی اگروال اپنی پرانی ٹوئٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ دنیا کی مشہور مائیکرو بلاگنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے پراگ اگروال کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پراگ پر میرا مکمل بھروسا ہے۔ اگروال کے تقرر کے فوراً بعد بھارتی میڈیا نے ان کی پرانی ٹوئٹ نکال کر واویلا شروع کردیا۔ پراگ نے 10اکتوبر 2010 ء کو ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اگر لوگ مسلمان اور انتہاپسندوں کے درمیان فرق نہیں کرسکتے تو پھر مجھے سفید فاموں اور نسل پرستوں میں فرق کیوں کرنا چاہیے۔ اس ٹوئٹ کے وقت وہ ٹوئٹر کے ساتھ وابستہ نہیں ہوئے تھے۔ ادھر پراگ اگروال کی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی سینیٹر اور ری پبلیکن پارٹی کی رہنما مارشا بلیک برن نے لکھاکہ ٹوئٹر کے نئے سربراہ نے مذہب کو اسکیم بتایا ہے۔ امریکی صحافی کلے ٹریویزنے ٹوئٹ کیا کہ پراگ کے معاملات اور بھی خراب ہونے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 37 سالہ اگروال نے ٹوئٹر کی ذمے داری ایسے وقت سنبھالی ہے، جب کمپنی کو مختلف ممالک میں کئی طرح کے قانونی مسائل کا سامنا ہے اور وہ ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ پراگ اگروال نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی اور ممبئی میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر سائنس میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اگروال نے 2011 میں ٹوئٹر میں شمولیت اختیار کی اور اکتوبر 2017 سے چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں وہ نیٹ ورک کی تکنیکی حکمت عملی کے ذمے دار ہیں۔ 37 سالہ اگروال نے ٹوئٹر کے سی ای او کی ذمے داری ایسے وقت سنبھالی ہے جب کمپنی کو مختلف ممالک میں کئی طرح کے قانونی مسائل کا سامنا ہے اور وہ ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھنا چاہتی ہے۔پراگ اگروال نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی اور بمبئی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر سائنس میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اگروال نے 2011 میں ٹوئٹر میں شمولیت اختیار کی اور اکتوبر 2017 سے چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے