ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کپ فٹبال،ینگ عزیزآباد نے مہران سوکر کو شکست دے دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماشا یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام سرٹوریا ڈی ایمبسڈر کے تعاون سے پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل ینگ عزیز آباد نے مہران سوکرکے مابین کھیلا گیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اسکور کیا تاہم پیلنٹی کک پر ینگ عزیز آباد نے مہران سوکر کو 7-8 سے شکست دے دی۔ الفلاح فٹبال گرائونڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کے رنگارنگ میلے میں شائقین فٹبال نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پلیئرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ میچ کمشنر اصغر علی برفت اور ریفری مختار احمد، قاری آصف ،نصیر پپو، آرگنائزنگ کمیٹی کے سینئر ممبر محمد سعید حمیدی، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل اور آرگنائزنگ سیکریٹری عبدالمعیز علی تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں