English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کی نئی قسم اومی کرون، پاکستان ویمن ٹیم کو 3دن کیلئے قرنطینہ کردیاگیا

کراچی:عالمی وبا کورونا وائرس کی اومی کرون قسم کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت  ویمن کرکٹ ٹیم کو 3 دن کے لئے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم نمیبیا سے ہوتی ہوئی گزشتہ  صبح پاکستان پہنچی ہے، مقامی ہوٹل میں 27 افراد بشمول کھلاڑیوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔

ویمن کرکٹ ٹیم کو تین روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا، اس دوران تمام افراد کے پی سی آر اور دیگر ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ تاحال کسی کھلاڑی اور عملے میں وائرس کی کوئی علامات نہیں ہے، 3 روز کے بعد عملہ اور کھلاڑی گھر جا سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے