English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی وزیر خارجہ کی فوجی مشقوں میں شرکت

القمر

تالین (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس نے ایسٹونیا میں برطانوی افواج کی مشقوں میں شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں انہیں فوجی وردی میں ایک ٹینک پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔ اپنے دورے کے دوران لز ٹرس نے روس پربلقان میں انتشار انگیزی کا الزام لگایا اور کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اگر یوکرائن پرحملے کی قیادت کریں گے تو یہ ان کی بھیانک غلطی ہوگی۔ انہوں نے ماسکو کے ان الزامات کو بھی مسترد کر دیا کہ نیٹو پہلے سے کام کر رہا ہے۔ اس سے قبل بھی لندن حکومت کی جانب سے یوکرائنی باغیوں کے علاقوں میں روسی فوج کی مشقوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے