English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ڈھاکا میں آپشنل ٹریننگ سیشن

ڈھاکا: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سے قبل نیٹ پریکٹس میں مصروف ہیں

ڈھاکا (جسارت نیوز)قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ڈھاکا میں آپشنل ٹریننگ سیشن ۔ اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑیوں کی آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت ۔ کپتان بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم ,سعود شکیل اور کامران غلام بھی نیٹ سیشن میں شرکت کررہے ہیں۔ یہ تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی نیٹ سیشن میں شریک ہیں۔ باقی تمام کھلاڑی آج ہوٹل میں جم اور پول سیشن میں شرکت کریں گے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شروع شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل مقامی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے پری میچ ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرامیچ (کل)ہفتہ سے شروع ہوگا۔قومی ٹیم کو سیریز میں1-0کی برتری حاصل ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے