English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈر19کرکٹ ورلڈکپ،قاسم اکرم قومی ٹیم کے کپتان مقرر

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈر 19 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کیلئے قاسم اکرم پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر-ایشیا کپ کا انعقاد امارات میں جبکہ ورلڈ کپ کا انعقاد ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔دونوں ایونٹز کیلئے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ شریک ہوگا، اسکواڈ کیساتھ دو ٹریولنگ ریزروز بھی شامل ہیں۔اعجاز احمد ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، راؤ افتخار بولنگ کوچ اور مہتشم رشید فیلڈنگ کوچ مقررکیے گئے ہیںتیمور اعظم ٹیم کے مینجر ہوں گے۔ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،قاسم اکرم کپتان، عبدالفصیح، عبدالواحد بنگلزئی، احمد خان، علی اسفند، ارحم نواب، اویس علی، فیصل اکرم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، عرفان خان نیازی۔ معاز صداقت، مہران ممتاز، محمد شہزاد، رضوان محمود اور ذیشان ظمیر۔غازی غوری (وکٹ کیپر) اور محمد ذیشان ٹریولنگ ریزروز ہوں گے۔ اسپورٹ اسٹاف میں اعجاز احمد (ہیڈ کوچ)، راؤ افتخار انجم (بولنگ کوچ)، محتشم رشید (فیلڈنگ کوچ)، محمد جاوید (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھرا پسٹ)، ولید احمد (اینالسٹ) اور تیمور اعظم (مینجیر) مقرر کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے