English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئی دہلی میں آلودگی خطرناک سطح پر اسکول تاحکم ثانی بند

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول تاحکم ثانی بند کردیے گئے۔ بھارتی وزیرماحولیات گوپال رائے نے بتایا کہ ہوا کے معیار میں بہتر ہونے کی پیش گوئی کے بعد اسکول دوبارہ کھولے گئے تھے ،تاہم 4روز بعد ہی بند کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب عدالت عظمیٰ نے غیر مؤثر اقدامات پر ریاستی اور وفاقی حکومت کو 24گھنٹے میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیاہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سپریم کورٹ نے دہلی او رمرکزی حکومت کی جمعرات کے روز رسرزنش کرتے ہوئے کہاکہ وہ سنجیدگی کے ساتھ غور کرکے کہ فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے مناسب اقداما ت کیسے کیے جاسکتے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آج صبح 10بجے اس کے بارے میں وضاحت پیش کی جائے، ورنہ اس حوالے سے سخت فیصلہ سامنے آئے گا۔ چیف جسٹس این و ی رمن، جج ڈی وائی چندرچوڑ اور جج سوریہ کانت پر مشتمل بینچ نے دہلی میں اسکول کھولے جانے پر ناراضی ظاہر کی۔ اس کے علاوہ فضائی آلودگی پھیلانے والے بڑے عوامل صنعتی شعبوں اور گاڑیوں کے خلاف مناسب کارروائی نہیں نہ کرنے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت عظمی نے مرکز اور دہلی حکومت کے ان دعووں کو مسترد کردیا ، جن میں آلودگی کم کرنے کے اقدامات کرنے کی بڑھکیں شامل تھیں۔ عدالت نے سوال کیا کہ جب تما م اقدامات کیے جارہے ہیں تو آلودگی کی سطح کیوں بڑھ رہی ہے۔ عدالت عظمی نے نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت کو 24گھنٹے کا وقت دیا جارہا ہے۔ فریقین اس پر سنجیدگی سے غور کریں اور اس کا حل نکالیں۔ عدالت کو آلودگی روکنے کے اقدامات کے تمام مراحل کے بارے میں وضاحت سے بتایا جائے، بصورت دیگر سخت ردعمل کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے دہلی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ 3 اور4سال کے بچے تواسکول جارہے ہیں ، لیکن بڑے گھر سے کام کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے