
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی چین کے صوبے آنہوئی کے کیان چان شہر میں جمعرات کے روز بس اور ٹرک کے تصادم میں 8افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے بتایاکہ یہ واقعہ ایک ہائی وے پر صبح 10 بجے پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
