English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منی بجٹ تیار ہے صرف وزیر اعظم کے اشارے کا انتظار ہے، سراج الحق

پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ تیار کرلیا ہے صرف وزیر اعظم کے اشارے کا انتظار ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے چند ڈالرز کے عوض ہماری خود مختاری کو بیچ دیا، قوم میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم خود کہتے ہیں کہ چاروں طرف مافیاز ہیں، تمام مافیاز کو پی ٹی آئی نے سپورٹ کیا ہے، ان مافیاز نے امن و امان کو بھی تباہ کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپٹ مافیا اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اسلام نظام ہی ترقی کی ضمانت ہے، ان حالات میں اسلامی نظام کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی وجہ سے پشاور کا حسن تباہ ہوگیا، پشاور کا حسن دوبارہ بحال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے