ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی جاپان میں 5.4 شدت کا زلزلہ شہری خوف و ہراس کا شکار

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی جاپان میں 5.4 شدت کے زلزل سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جاپان کے کئی صوبوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے،جن میں میئے، ہیوگو، توکوشیما اور کاگاوا شامل ہیں۔زلزلے کا مرکز واکایاما کے ساحل پر تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 5سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ یاماناشی صوبے میں ایک ہفتے کے اندر زلزلے کے مزید جھٹکے آنے کے امکانات ہیں۔ موسمیاتی ادارے کے عہدیدار سوکادا نیا نے ایک اخباری کانفرنس میں بتایا کہ زلزلہ ممکنہ طور پر فلپائن سمندری پلیٹ کے ڈوبنے کی وجہ سے آیا ہے۔ ماضی میں بھی اسی طرح کے زلزلے آئے ہیں۔تاہم شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں