ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امید ہے عالمی سطح پر قبولیت سے افغانستان کیلئے دروازے کھل جائیں گے، پاکستان

پاکستان کو امید ہے کہ طالبان کی حکومت کے لیے زیادہ قبولیت اقوام متحدہ میں ان کی نمائندگی کا باعث بنے گی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی اسناد کمیٹی نے طالبان کو عالمی ادارے میں افغانستان کی نمائندگی کرنے کی اجازت دینے سے متعلق اپنا فیصلہ موخر کر دیا تھا۔ کمیٹی نے میانمار کی فوجی جنتا کو اقوام متحدہ میں ملک کی نمائندگی سے بھی روک دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا کہ ان حالات میں اسناد پر غور موخر کرنے کا فیصلہ متوقع تھا، نئی افغان حکومت کی باضابطہ منظوری پر وسیع تر اتفاق رائے ہونے کے بعد اس کی اسناد کو قبول کیا جائے گا۔سویڈن کی اقوام متحدہ کی سفیر اینا کیرین اینسٹروم، جو اسناد کمیٹی کی سربراہ ہیں، نے تصدیق کی کہ کابل کے نئے حکمرانوں کی اقوام متحدہ میں نمائندگی ابھی نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے ان دو (افغانستان اور میانمار)میں اسناد کے اپنے فیصلے کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں