English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈھاکا ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نظر ہوگیا

ڈھاکا: مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نظر ہوگیا ہے۔

ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں میچ آفیشلز نے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم کردیا ہے۔ مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیمیں ہوٹل سے اسٹیڈیم ہی نہ پینچی، ٹیموں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ کے پہلے دو روز کا کھیل بھی بارش اور خراب موسم سے متاثر رہا، پہلے روز 57 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا جبکہ دوسرے روز صرف 6.2 اوورز ممکن ہو سکے تھے۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا لیے ہیں۔ کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے