English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکن شہری پرنیاتھا کمارا کی میت سری لنکا روانہ

لاہور: سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے سری لنکن شہری کی باقیات سری لنکا روانہ کردی گئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کیے جانے والے نجی فیکٹری کے منیجر اور سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت لے جانے کے لیے سری لنکن سفارتخانے کے اہلکار علی الصبح اسپتال پہنچے جہاں اہلکاروں نے پریانتھا کی میت پر پھول رکھے۔

جس کے بعد میت علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئی اور وہاں سے سری لنکا روانہ کردی گئی ہے، میت کو ائیرلنکا کی پرواز یو ایل 186 سے روانہ کیا گیا، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی اور پنجاب کے وزیر برائے انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن شری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی روانہ کی، اس موقع پر سری لنکن سفارتخانے کے حکام بھی ائیرپورٹ پرموجود تھے۔

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو چار روزقبل سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا اوراس کی لاش کو آگ لگادی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے