English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب سے رقم ملنے پر ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کمی

 سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس فراہم کیے جانے کے بعد پیر 6دسمبر کو دوران ٹریڈنگ انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے کمی سے 175.75 اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 178.50 روپے کا ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کے فنڈز ملنے کے بعد ہوئی، یہ رقم اسٹیٹ بینک میں بطور ڈیپازٹ رکھی جائے گی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے