ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عرب اتحاد نے صنعا میں حوثیوں کا ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ تباہ کر دیا

صنعاء:یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے صنعا میں ہتھیاروں اور سپلائی کے لیے ایک اہم اسٹوریج سائٹ کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد نے تصدیق کی کہ صنعا میں حوثیوں کے ہتھیاروں کے زیر زمین گوداموں اور محاذوں کے لیے سپلائی کرنے والے اسٹورز کو نشانہ بنایا گیا۔

اتحاد نے مزید کہا کہ ہم نے صنعا میں عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں، اس سے قبل اتحاد نے صنعا میں آئینی فوجی اہداف پر فضائی حملوں کا اعتراف کیا تھا، صنعا میں حملے بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے روایتی اصولوں کے مطابق ہیں۔

 بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ نشانہ بنائے گئے اہداف اور تباہ شدہ مقامات پر جمع نہ ہوں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مآرب میں حوثی ملیشیا کے خلاف 11 ٹارگٹ آپریشنز کیے ہیں حوثی ملیشیا کےخلاف حملوں میں 7 فوجی گاڑیاں تباہ اور 60 سے زائد جنگجو ہلاک ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں