ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موٹروے چوکی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

گھوٹکی(نمائندہ جسارت) گھوٹکی میں موٹروے 5 کی حفاظتی چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گھوٹکی میں موٹر وے 5 کی حفاظتی چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چوکی پر تعینات پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ چوکی پر موجود دیگر اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار کی 11نومبر کو شادی ہوئی تھی جس نے شادی کے بعد حال ہی میں ڈیوٹی جوائن کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں