English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلیے سمری ایوان صدر کو موصول

القمر

اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے وزارت قانون کی سمری ایوان صدر کو موصول ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں صدر سے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے پراسس شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے ، صدر عارف علوی چیئر مین نیب کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم کو خط لکھ کر نام مانگیں گے، صدر عارف علوی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔ وزیر اعظم کے تجویز کردہ ناموں پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں صدر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں گے۔ اتفاق ہونے کی صورت میں صدر مملکت نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے