ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے مسودے پر اعتراض لگادیا

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے مسودے پر اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ نے اعتراض اٹھایا کہ میئر کا انتخاب شو آف ہینڈ سے ہوتا ہے، نئے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ سے میئر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا اور خفیہ رائے شماری سے ہارس ٹریڈنگ میں اضافہ ہوگا، جبکہ نئے نظام کے تحت کوئی بھی الیکشن لڑے بغیر میئر منتخب ہو سکتا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کے ایم سی کے پاس جو اسپتال تھے وہ بھی لے لیے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس جو بھی ٹوٹا پھوٹا ٹیکس کا نظام تھا وہ بھی لے لیا گیا ہے، اس نظام میں ایک شق یہ بھی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن کے ذریعے اسے تبدیل یا ختم کر سکتے ہیں، گورنر سندھ نے بلدیاتی لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ دوبارہ غور کرنے کے لیے سندھ اسمبلی بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں 26 نومبر کو لوکل گورنمنٹ ترمیم ایکٹ 2021 منظور ہوا تھا۔

سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے نئے لوکل ترمیمی ایکٹ کو کالا قانون قرار دیا ہے، اور حکومت سے اسے واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں