English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بینظیر بھٹو یوتھ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ ،سیفا اکیڈمی سیمی فائنل میں

بینظیر بھٹو یوتھ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیم کا میچ سے قبل لیا گیا گروپ فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بینظیر بھٹو فٹبال اکیڈمی کے تعاون سے لیاری جنرل فٹبال اسٹیڈیم کے یوتھ گراؤنڈ پر آ ل کراچی بینظیر بھٹو یوتھ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے آ خری کوارٹر فائنل میچ سیفا اکیڈمی اور کے عرب فٹبال اکیڈمی کے درمیا ن کھیلا گیا جو ایک سخت مقابلے سیفا اکیڈمی کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں 2 کے گول سے جیت کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیل کے پہلے ہاف کے شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی لیکن فاروڈ لائن کئی آسان مواقع سے فائدہ اٹھا نے میں ناکام رہے پہلے ہاف میںدونوں ٹیموں نے بہت سے گول کرنے کے آسان مواقع ملے۔کھیل کے دوسرے ہاف کے شروع ہونے سے قبل مہمان خصوصی منیجر مارکیٹنگ اسلامی بینک افضل بروہی تھے ان کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔ ایک سخت مقابلے کے مقابلے کے بعد سیفا اکیڈمی کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں 2 کے گول سے جیت سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے