ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھتے سے تنگ بچت بازار میں اسٹال لگانی والی خاتون کی خود سوزی کی کوشش

سرگودھا مجاہد کالونی کی رہائشی بچت بازار میں اسٹال لگانے والی 45 سالہ نورین بی بی نے ٹھیکدار کے تنگ کرنے پر خود کو آگ لگا لی۔ خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پر برن یونٹ میں اس کا علاج جاری ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ نورین نامی خاتون کے 7 بچے ہیں، اور اس کا شوہر غلہ منڈی میں محنت مزدوری کرتا ہے، گھر میں غربت کے ڈیرے ہیں، جس کی وجہ سے خاتون شوہر کا ہاتھ بٹانے کے لئے  منگل بازار میں اسٹال لگانا شروع کیا تاہم ٹھیکیدار جبار، توصیف اور عابد نے خاتون سے بھتہ وصول کیا، بار بار بھتے کے لئے تنگ کرنے اور اسٹال کی جگہ خالی کرانے پر بے بسی کا شکار خاتون نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے آگ لگالی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں