English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نئی دہلی: بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے، حادثہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست تامل ناڈو گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں بھارت کے سابق آرمی چیف اور موجودہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اہل خانہ سمیت 14 افراد سوار تھے، واقعے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 4 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جارہے تھے، ہیلی کاپٹر میں ان کے ہمراہ اعلی افسران بھی سوار تھے، حادثہ میں اب تک 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہیں۔

بھارتی فوجی حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ڈیفنس چیف آف اسٹاف بپن راوت کے ہلاک یا زخمی ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

بھارتی فضائیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی ہے، اپنے ٹوئٹر بیان میں بھارتی ائیر فورس کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

انڈین ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے