ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرپشن میں پاکستان کی پولیس پہلے اور عدلیہ دوسرے نمبر پر

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ملک بھر میں کرپشن perception سروے 2021 جا ری کردیا جس میں ملک میں کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری کی بڑی وجوہات کے بارے میں پاکستانی عوام کی رائے طلب کی گئی تھی۔
سروے میں عوام کی رائے میں بتایا گیا کہ کمزور احتساب ، طاقتور طبقے کی ہوس اور کم تنخواہیں کرپشن کی سب سے بڑی وجوہات ہیں جب کہ حکومتی نااہلی ، کرپشن ، سیاست دانوں کی کار سرکار میں مداخلت اور پالیسیوں پر عدم عمل کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
سروے میں پاکستانی عوام نے پولیس کو ملک کاسب سے کرپٹ ترین ادارہ قراردیا جب کہ عدلیہ کو کرپشن میں دوسرے نمبر پر جگہ دی۔

سروےکے مطابق، 92.9 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں سب سے زیادہ مہنگائی تحریک انصاف کے دور میں ہوئی، 85 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 سال میں ان کی آمدنی میں کمی آئی اور وہ موجودہ حکومت کی خود احتسابی سےبھی مطمئن نہیں۔

66.8 فیصد عوام کا خیال ہےکہ احتساب کا عمل جانبدار انہ ہے جب کہ 50فیصد لوگوں کے خیال میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کی وجہ حکومت کی نااہلی ہے۔

23.3 فیصدکہتےہیں کہ مہنگائی اوربےروز گاری میں اضافےکی اصل وجہ کرپشن ہے، 9.6 فیصد عوام سمجھتےہیں کہ سیاستدانوں کی کار سرکار میں مداخلت مہنگائی اوربےروز گاری میں اضافےکی اصل وجہ ہے۔
16.6فیصد شہریوں کی رائے ہےکہ پالیسیوں پرعمل نہ ہونے کی وجہ مہنگائی اورکرپشن ہے، 51.9 لوگوں کاکہناہےکہ کرپشن کی اہم وجہ کمزوراحتساب ہے،29.3 فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ طاقتور طبقے کی ہوس کی وجہ سےکرپشن ہے جب کہ 18.8فیصد لوگوں نے کرپشن کی اہم وجہ کم اجرت کو قرادیا۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں