English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے لئے کراچی میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں،

مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کل کراچی پہنچے گی۔ پاکستان میں موجود قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے شہر قائد میں رپورٹ کردی جبکہ ٹیم کے دیگر ممبران کو ڈھاکہ سے کراچی پہنچیں گے۔کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی رونق لگانے کی تیاری، عثمان قادر، شاداب خان ، حارث روف اور دیگر کھلاڑی کراچی پہنچ گئے،

بنگلہ دیش میں موجود کپتان بابراعظم اور دیگر کھلاڑی جمعرات کو کراچی پہنچیں گے، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے تمام کھلاڑی ایک ساتھ بائیو ببل کا حصہ بنیں گے جبکہ ویسٹ انڈین سکواڈ جمعرات کو کراچی پہنچے گا۔مہمان ٹیم صرف ایک روز کا قرنطینہ کرے گی، کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دونوں ٹیموں کو پریکٹس کی اجازت ملے گی، دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی، 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 13دسمبر کو ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے