English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی ایئرلائن رایان ائیر نے مراکش کیلئے پروازیں فروری 2022 تک منسوخ کر دیں

یورپ کی ایک بڑی ایئر لائن رایان ائیر نے مراکش کے لیے فروری 2022 تک اپنی  تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ اقدام مراکش کی حکومت کی جانب سے 13 دسمبر تک شمالی افریقی ملک میں آنے والی پروازوں پر مکمل پابندی کے بعد کیا گیا ہے۔ پروازوں پر پابندی کا مقصد کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاو کو روکنے کے منصوبے پر کام کرنا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر ابتدائی طور پر لگائی گئی پابندی ماہ دسمبر کی ڈیڈ لائن سے آگے بڑھے گی یا ختم کر دی جائے گی۔ جاپان اور اسرائیل سمیت دیگر ممالک نے بھی نئی قسم کے وائرس او می کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں پروازوں پر پابندی عائد کی ہے۔

آئرلینڈ کی ائیر لائنز کمپنی رایان ائیر کی جانب سے عام طور پر پورے یورپ اور دنیا  بھر کے دوسرے ممالک میں یومیہ  ہزاروں پروازیں روانہ ہوتی ہیں۔ یورپ میں کورونا وبا کا پھیلاو کی صورتحال مراکش سمیت دنیا کے بہت سے دوسرے ممالک سے کہیں زیادہ خراب ہے۔

واضح رہے کہ  برطانیہ میں  50 ہزار  کے مقابلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مراکش میں کورونا وائرس کے صرف 90 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے