برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹ اولاف شولس واضح اکثریت سے نئے چانسلر منتخب ہو گئے ۔ وہ اس عہدے کے لیے واحد امیدوار تھے۔ اس کے ساتھ ہی خاتون رہنما انجیلا مرکل کا 16سالہ دور اقتدار بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ جرمنی کی نئی مخلوط حکومت یورپی اتحاد کی حامی ہے اور ماحول دوست سرمایہ کاری میں اضافہ چاہتی ہے۔ 63سالہ شولس مرکل کی سبکدوش ہونے والی حکومت میں بطور وائس چانسلر اور وزیر خزانہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نئے وزرا بھی جلد ہی اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیں گے۔
