ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قطر کے ساتھ مذاکرات کافی مفید رہے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے دورہ قطر کے بعد صحافیوں سے موجودہ صورت حال پر  گفتگو کرتے ہوئے ان کے سوالوں کے جواب دیئے۔

 صدر نے امیر قطر کے ساتھ  دوحہ میں  اعلی اسٹریٹیجک کمیٹی کے 7 ویں اجلاس پر غور کرتے ہوئے کہا کہ شیخ تمیم کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کیے جو کہ کافی مفید رہے۔قطر کے ساتھ تعلقات کو  مزید فروغ دینے اور نئے شعبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی سیاسی ارادوں کی تائید کی گئی ۔

 دریں اثنا، یورپی یونین کی اجرا کمیٹی یعنی وزرا کمیٹی کی جانب سے کاروباری شخصیت عثمان قاوالا  کی وجہ سے ترکی پر عائد جرمانے سے متعلق صدر نے کہا کہ  ہمارے قانون نے جو بھی فیصلہ کیا وہ ہمیں قبول ہے ،ہم  یورپی یونین کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ،ان سے جو ہوتا ہے وہ کر لیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں