English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دودھ کی قیمت کے معاملے پر کمشنر کراچی ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی نئی قیمتوں کے تعین اور طریقہ کار کا معاملے پر کمشنر کراچی اقبال میمن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

درخواست گزار ریٹیلرز کے وکیل نے دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے پر سندھ ہائی کورٹ میں تحفظات کا اظہار کردیا جس پر عدالت نے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر کمشنر سے وضاحت طلب اور دودھ کی قیمتوں کے تعین اور طریقہ کار طلب کیا گیا۔

ریٹیلرز کے وکیل نے کہا کہ دودھ کی قیمت مقرر کرنے کیساتھ اخراجات کا تخمینہ لگانا بھی ضروری ہے، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر عجلت میں قیمت 120 روپے مقرر کر دی، کمشنر کراچی نے آج تک سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا۔

عدالت نے کہا کہ 14 سال سے کیس التوا کا شکار ہے، قیمتوں کے لیے میکنزم کیوں نہیں بنایا؟

کمشنر کراچی کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی میں 120 روپے فی لیٹر دودھ کی قیمت مقرر کر دی۔ دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے مزید سماعت کے لیے 4 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے