ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کویت میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا

کویت میں کورونا کے نئے وائرس اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

کویتی خبر رساں ادارے کونا کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹرعبداللہ السند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ’ اومی کرون سے متاثرہ شخص کا تعلق یورپ کے ایک ملک سے ہے اور وہ ایک افریقی ملک سے کویت کے راستے وطن واپس جا رہے تھے۔‘بیان میں کہا گیا کہ’ متاثرہ یورپی شہری نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے رکھی تھیں۔

‘ ترجمان کا کہنا ہے کہ ’یورپی شہری کو ہوٹل قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ کویتی وزارت صحت کے مقررہ ضوابط کے مطابق یہ اقدام کیا گیا۔‘ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’جب سے دنیا کے متعدد ملکوں میں کورونا وائرس کی نئی شکلیں ریکارڈ پر ائی ہیں وزارت صحت پیشگی حفاظتی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہے۔

کویت کے صحت حکام خصوصی ٹیسٹ لے رہے ہیں تاکہ وائرس کی کسی بھی نئی شکل کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ ترجمان نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اطمینان دلایا کہ ’حالات تسلی بخش ہیں، خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب اور امارات میں بھی اومی کرون کے کیس ریکارڈ پرآ چکے ہیں۔ کویت تیسرا خلیجی ملک ہے، جہاں اس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں