English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جہانگیر بٹ ہاکی لیگ،کراچی گلیڈی ایٹرفائنل کی دوڑ سے باہر

کراچی (سید وزیر علی قادری)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں جاری جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ کا دوسرا سیمی فائنل یوتھ ایچ سی الیون اور کراچی گلیڈی ایٹر الیون کے درمیان کھیلا گیا، یوتھ الیون نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مخالف کو 1-3 سے شکست دیکر فائنل ٹو کی دوڑ سے باہر کردیا، کراچی گلیڈی ایٹر الیون کا وحد گول کھیل کے 38 ویں منٹ میں یاسین نے کیا، بہترین کھیل کے باعث فاتح ٹیم کے حسن علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، مہمان خاص چیئرمین کے ایچ اے گلفرازخان نے حسن علی کو ریلائنس پینٹ مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر اور سیکریٹری کے سی ایچ اے حیدر حسین کے مطابق ایونٹ کا فائنل آج حنیف خان الیون اور یوتھ ایچ سی الیون کے درمیان برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے گا، فائنل کی مہمان خاص اولمپیئن جہانگیر بٹ کی اہلیہ شاہدہ جہانگیر بٹ ہونگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے