English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشزسیریز،آسٹریلیا کی انگلینڈ پر196رنز کی برتری

برسبین: آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے کے بعد دادوصول کررہے ہیں

برسبین(جسارت نیوز) ٹریوس ہیڈکی ناقابل شکست سنچری کی بدولت آسٹریلیانے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی اپنی پہلی اننگز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 343رنز بناکر انگلینڈ کے خلاف 196 رنز کی برتری حاصل کرلی،انگلینڈ کی ٹیم پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں147رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی، آسٹریلیا کی طرف سے ٹریوس ہیڈ ناقابل شکست 112 ،ڈیوڈ وارنر 94اور مارنس لبوشین 74 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ڈیوڈ وارنر نے انگلش ٹیم کے خلاف برسبین ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز مارنس لبوشین کیساتھ ملکر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور مہمان ٹیم کے بولرز کی خوب دھلائی کی ۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ 10 کے مجموعی اسکور پر گر جانے کے بعد محتاط انداز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ پرٹیم کے لیے قیمتی 156رنز کی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن بہتربنائی ۔ ڈیوڈ وارنربدقسمتی سے نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 6رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 25ویں سنچری مکمل نہ کر سکے ۔دوسرے روز انگلینڈ کی طرف سے اولی روبنسن نے 3 جبکہ کرس ووکس مارک ووڈ،جیک لیچ اور جو روٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے