ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،فرخ حبیب

اسلام آباد(جسارت نیوز)وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہورہے ہیں،پاکستانی کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور پاکستان ایک پرامن ملک ہے- جمعرات کو وزیر مملکت فرخ حبیب نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمینس دکھا کر دنیا کو کرکٹ پسند ملک ہونے کا پیغام دیا ہے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور پاکستان ایک پرامن ملک ہے- انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہیے اور اسی وجہ سے ویسٹ انڈیز پاکستان آئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں