English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کورونا سے مزید 9 جاں بحق، 313 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 9 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 812 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 9 مریض انتقال کرگئے جب کہ 313 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 366 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 485 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 50 ہزار 69 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 466 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 583 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 631 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 65 ہزار 252 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 747 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 714 ہے۔ صوبے میں 13 ہزار 48 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 26 ہزار 985 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 564 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 733 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 879 اموات اور 1 لاکھ 73 ہزار 952 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 42 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 355 ہے۔ اسلام آباد میں 962 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 6 ہزار 725 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 600 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 43 ہے۔ آزاد کشمیر میں 743 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 814 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 522 جب کہ فعال کیسز کی 42 ہے۔ صوبے میں 363 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 117 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 425 جب کہ فعال کیسز 15 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 224 مریض صحت یاب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے