English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹر اسکول کھوکھو چمپئن دی گریس فل گرامر اسکول کے نام

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پہلی بلاول بھٹو زرداری گرلز انٹر اسکولز کھو کھو چمپئن شپ ویمن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کراچی میں منعقد کی گئی۔ ایونٹ کے راؤنڈ میچز کے بعد دی گریس فل گرامر ہائر اسکول،دی کڈز اکیڈمی ،عائشہ پبلک اسکول اور دی کنٹری اسکول نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ پہلے سیمی فائنل میں دی کڈز اکیڈمی نے دی کنٹری اسکول کو13-1سے اور دوسرے سیمی فائنل میں دی گریس فل گرامر اسکول نے عائشہ پبلک اسکول کو7-6 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں عائشہ پبلک اسکول نے کنٹری اسکول کو 4-3 سے زیر کر کے تیسری پوزیشن پائی جبکہ فائنل میں دی گریس فل گرامر اسکول نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دی کڈز اکیڈمی کو 3-2سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ،حفضہ سلیم چمپئن شپ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں، جبکہ فیئر پلے ٹرافی دی کنٹری اسکول نے حاصل کی۔ صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی چمپئن شپ کے فائنل کے مہمان خصوصی تھے جبکہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کے صدر راشد خاصخیلی اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی صدر ضلع شرقی اقبال ساند مہمان اعزازی تھے۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا وڑن ہے کہ پورے سندھ میں تعلیم اور کھیل پر توجہ دی جائے میدانوں کو آباد کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے