English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی برقرار، تعداد 9511 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 11 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 823 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 11 مریض انتقال کرگئے جب کہ 395 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 761 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 511 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 50 ہزار 427 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 721 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 821 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 634 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 65 ہزار 266 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 794 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 496 ہے۔ صوبے میں 13 ہزار 50 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 27 ہزار 248 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 611 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 729 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 885 اموات اور 1 لاکھ 73 ہزار 997 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 81 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 370 ہے۔ اسلام آباد میں 962 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 6 ہزار 749 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 601 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 40 ہے۔ آزاد کشمیر میں 743 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 818 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 528 جب کہ فعال کیسز کی 40 ہے۔ صوبے میں 363 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 125 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 425 جب کہ فعال کیسز 15 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 224 مریض صحت یاب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے