ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکام حیدرپورہ جعلی مقابلے کی شفاف بنیادوں پر تحقیقات کیلئے اقدامات کریں‘ یوسف تاریگامی

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے مطالبہ کیا ہے حکام کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے اور حیدر پورہ جعلی مقابلے کی شفاف بنیادوں پر تحقیقات کے لیے اقدامات کریں۔محمد یوسف تاریگامی نے جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حیدر پورہ میں چار نہتے شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اور اس بہیمانہ واقعے کی شفاف بنیادوں پر تحقیقات کی جانی چاہئیں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی الگ ہوسکے۔انہوںنے کہا کہ حکام کو اپنی غلطی کا اعتراف کر کے ان خاندانوں سے معافی مانگنی چاہیے جن کے لخت جگروں کو لوگوں کا نشانہ بنا کے ابدی نیند سلا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں آرمڈ فورسزسپیشل پاورز ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ ہٹانے کیلئے اقداما ت اٹھائے جانے چاہئیںکیونکہ ان قوانین کی وجہ سے قانونی کی سخت بے حرمتی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ہزاروں افراد کو جیلوںمیں ڈال دیا گیا ہے جو ناقابل براشت ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں