English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: فلم ساز نے ہندو مذہب اختیار کرلیا

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں کیرالا سے تعلق رکھنے والے فلم ساز نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر لیا۔ رواں ہفتے بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کی ہلاکت پر سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا تھا،اسے بہانہ بناکر فلم ساز علی اکبر نے ہندو ہونے کا اعلان کردیا۔ علی اکبر کی جانب سے مذہب بدلنے کی وجہ دوغلے پن کی عکاس ہے۔ اس نے کہا کہ اس کا مذہب سے اعتماد اٹھ گیا ہے، اسی لیے وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ مذہب اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر رہا ہے۔ علی اکبر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالے گا۔ اس بات کا فیصلہ انہوں نے اپنی بیٹیوں پر چھوڑ دیا ہے۔ اس سے قبل علی اکبر کا ایک وڈیو پیغام میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنرل بپن راوت کی موت کی خبر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دیے گئے ردِ عمل کے مطابق ان کی توہین کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی اکبر نے مذہب تبدیل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے