ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مافیا عمران خان کی سربراہی میں لوٹ مار کررہا ہے، ترجمان مسلم لیگ ن

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی گیس آٹے چینی والا مافیا عمران خان کی سربراہی میں لوٹ مار کررہا ہے،عمران خان نیب نیازی گٹھ جوڑ ناکام ہو گیا ہے ،اب ایف آئی اے میں کیسز بنانے شروع کر دیئے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ وزیر اعظم مزید تماشوں کو بند کردیں، کسی کمیشن کی رپورٹ نہیں آئی، عمران خان اپنے تمام کیسز بنی گالہ میں دفن کردیں، یہ سازشی دماغ ہیں،انکو پاکستان عوام کی کسی تکلیف کا بھی احساس نہیں، اگلا الیکشن کسی صورت ای وی ایم پر نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے تحت نیب آفس کو استعمال کیا گیا ، شہبازشریف جب گرفتار ہونےو الے تھے تو اس دن کرائے کے ترجمانوں نے پیش گوئی کی کہ آج شہباز شریف گرفتار ہوں گے ، سعد فیق ، رانا ثناء اللہ سب کی گرفتاریوں پر کرایے کے ترجمانوں نے پیش گوئیاں کیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں