English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلور کیٹیگیر کیوں دی ؟کامران اکمل پی ایس ایل سے دستبردار،

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کیلیے سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاج لیگ سے دستبردار ہوگئے ۔ پی ایس ایل 7 کے لیے پشاور زلمی نیکامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹر نے پی ایس ایل سے احتجاجاً دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک بیان میں کہا کہ ‘شاید اب ٹیم میں میری ضرورت نہیں رہی ،مجھے سلورکیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے نوجوانوں کو موقع دیں’۔انہوں نے کہا کہ جب میری کیٹیگری پلاٹینم سے گولڈ میں آئی تو مجھے حیرانی ہوئی، پرفارمنس کی بنیاد پر گولڈ کیٹیگری کا مستحق تھا لیکن مجھے سلور میں منتخب کیاگیا۔کامران اکمل نے مزید کہا کہ میرا نہیں خیال کہ مجھے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کھیلنا چاہیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے