English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز , 19 دسمبر تک جاری رہے گی

سندھ میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا پیر سے آغاز ہوگیا ہے ، مہم میں 90لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں انسداد پولیومہم کا پیر سے آغاز ہوگیا ، مہم کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیا انسداد پولیومہم 19 دسمبر تک جاری رہے گی۔انسداد پولیو مہم حکام نے کہا ہے کہ بچوں کووٹامن ایکیقطرے بھی دیے جائیں گیاور مخصوص علاقوں میں 12سال سے زائدعمرکے افراد کو کورونا ویکسین بھی دی جائے گی۔ یاد رہے گذشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس کے اجلاس میں نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان 23-2022 کی منظوری دی تھی۔ وزیر اعظم نے پولیو کے خاتمے میں مدد کے لیے عالمی اداروں ڈبلیو ایچ او، یونیسف، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر سے اظہار تشکر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے