ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت کا ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ ایئر ایمبولینس سروس سے مریضوں کو ریسکیو کی سہولت میسر ہو گی۔

وزیر اعلی پنجاب  نے کہا کہ ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 22-2021 میں شامل کر لیا گیا، کابینہ کمیٹی نے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایئر ریسکیوروس کے لیے 1 ارب 16 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، ایئر ایمبولینس سروس سے صوبے کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں تک رسائی ممکن ہو گی،ایئر ایمبولینس سروس سے مریضوں کو ریسکیو کی تیز ترین سہولت میسر آئے گی اور قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے منصوبے کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، یہ منصوبہ رواں مالی سال شروع ہو جائے گا، منصوبے سے ریسکیو سروسز میں انقلاب آئے گا، پنجاب کو جنوبی ایشیا کی پہلی ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعزاز حاصل ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں