English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام : دیرا لزور میں امریکی فوج کی کارروائی ، کئی شہری اغوا

القمر

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج نے پیر کو صبح سویرے شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں ایک وسیع چھاتا بردار کارروائی کی۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوجیوں نے دیر الزور کے شہر بصیرہ میں کئی شہریوں کو اغوا کر لیا۔ چھاتا بردار کارروائی میں امریکی فوجیوں کو شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف) کی معاونت حاصل تھی۔ اس دوران اندھا دھند شدید فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے 3 شہری ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب دیر الزور میں چھاتا بردار کارروائی میں 3 افراد کی ہلاکت اور دیگر کئی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ المرصد کے مطابق یہ کارروائی داعش کے خلاف سرگرم بین الاقوامی اتحاد نے کی۔المرصد نے مزید بتایا کہ چھاتا برداروں کے اتارے جانے کے بعد لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے اعلان کیا گیا کہ علاقے کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا کہ مطلوب افراد خود کو حوالے کر دیں۔ شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹروں نے رواں ماہ 7 دسمبر کو بھی سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی معاونت سے دیر الزور کے قصبے شحیل میں چھاتا بردار کارروائی انجام دی تھی۔ اس دوران میں کئی شہریوں کو حراست میں لے کر انہیں نامعلوم مقام کی طرف لے جایا گیا تھا۔واضح رہے کہ دیر الزور صوبہ عراق کے ساتھ سرحد پر واقع ہے۔ یہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے واسطے تزویراتی امداد کا راستہ ہے۔ اسی راستے سے بشار الاسد کی حمایت کے لیے باقاعدگی کے ساتھ کمک شام بھیجی جاتی ہے۔

 

The post شام : دیرا لزور میں امریکی فوج کی کارروائی ، کئی شہری اغوا first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے