English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مآرب میں 35اور ساحل پر 3فضائی حملے کیے‘ عرب اتحاد کا دعویٰ

القمر

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کے دفاع میں سرگرم عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مآرب صوبے میں حوثی ملیشیا کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 آپریشن کیے ہیں۔ عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی مالکی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ان اہداف نے 21 فوجی گاڑیاں تباہ کیں اور ملیشیا کو جانی نقصان پہنچایا۔ حملوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 200 سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ عرب اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس نے ساحلی فورسز کی مدد اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مغربی ساحل پر 3 اہدافی کارروائیاں کیں۔بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ مغربی ساحلی کارروائیوں میں ملیشیا کی 2فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں 15 حوثی مارے گئے۔اتحاد فوج نے کہا کہ ہم اسٹاک ہوم معاہدے کے متن سے باہر مغربی ساحل پر یمنی افواج کی حمایت کرتے ہیں۔ ہفتے کے روز عرب اتحاد نے اعلان کیا کہ اس نے مآرب میں حوثی ملیشیا کے خلاف 36 اہدافی کارروائیاں کی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مآرب میں ہونے والے حملے میں ملیشیا کی 20 فوجی گاڑیاں اور کنٹرول یونٹ تباہ ہوئے۔واضح رہے کہ 2015ء میں شروع ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں عرب اتحاد حوثیوں کی بم باری کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہری مارے جاچکے ہیں۔

The post مآرب میں 35اور ساحل پر 3فضائی حملے کیے‘ عرب اتحاد کا دعویٰ first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے