ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان رینجرز کے زیراہتمام یوم جناح ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 13 دسمبر سے 24 دسمبر تک ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ پاکستان رینجرز کی جانب سے سندھ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت یوم جناح آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہا ہے جس میں 110 ٹیمیں حصّہ لیں گی۔ترجمان رینجرز نے ہاکی ٹورنامنٹ سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹورنمنٹ کا انعقاد 13 دسمبر سے 24 دسمبر تک کیا جائے گا جس کا مقصد قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر انہیں تحسین پیش کرنا ہے۔ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ہاکی ٹورنمنٹ کا ایک اور مقصد نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم جناح ہاکی ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 24 دسمبر جب کہ فائنل 24 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں