English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خالد برائٹ لیگ،پنجاب کلب نے کالونی جم خانہ کو ہرادیا

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)برائٹ کر کٹ کلب زون چار کے زیرِ اہتمام برائٹ کلب کے سینئر کر کٹر خالد محمود کی برائٹ کلب کے لئے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں خالد برائٹ لیگ2021کا انعقاد،گروپ بی میں مزید ایک میچ فیصلہ کن ثابت ہوا، پنجاب سی سی نے کالونی جم خانہ کو8 وکٹوں سے شکست دیدی، ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے کالونی جیم خانہ 119رنز بناسکی، سہیل صدیقی نے 44،فر مان23اور عبدل قادر نے22رنز بنائے، دلاور نے نپی تلی بولنگ کر تے ہوئے 4 وکٹیںاسامہ علی نے 2، نوید،ساجد نے1,1وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں پنجاب سی سی نے نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 122رنز بنالیے،احمد علی نے شاندار 40رنز ناٹ آ ؤٹ،سلمان احمد23اور اوذید خان نے 22رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، انتخاب عالم، تسلیم بلوچ نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے، جبکہ وقار مشوانی آفیشل ااسکورر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے