ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل حسنین چیف ایگزیکٹو پی سی بی مقرر

لاہور (نمائندہ خصوصی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اور زمبابوے کرکٹ سے وابستہ رہنے والے فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا گیا ہے۔ وسیم خان نے ستمبر میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی استعفی دے دیا تھا۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی جگہ فیصل حسنین کو پی سی بی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا ہے۔ فیصل حسنین جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، انہوں نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ فیصل حسنین اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فائننس میں 35 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ آئی سی سی کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں۔ چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں