English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حر تحریک کا پاک و ہند کی آزادی میں اہم کردار ہے،عبدالقیوم سکندری

القمر

کھڈرو(نمائندہ جسارت) جمعیت علما سکندریہ کے رہنما عبدالقیوم سکندری نے جمعیت علما سکندریہ کھڈرو کی جانب سے سابق پیر صاحب پاگارو شاہ مردان شاہ کی یاد میں اور ان کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے میڈیا سینٹر کھڈرو پر ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حر تحریک کا برصغیر پاک و ہند کی آزادی میں اہم کردار ہے، تقریب میں علمی،ادبی، مذہبی شخصیات کے علاوہ حر جماعت کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالقیوم سکندری، فقیر بچل وریامانی، ہوت خان کیریو، ملک لیاقت علی، حافظ عبدالرشید سکندری، حافظ حبیب اللہ سکندری، حافظ غلام مصطفی سکندری، قاری محمد ملوک، حافظ ساجد علی بھٹو، حافظ منیر احمد تنیو سمیت مقررین نے عظیم و نامور شخصیت پیر سید مردان شاہ کی جدوجہد اور بھلائی کے کاموں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیر صاحب پاگارو وقت کے کامل ولی تھے، وہ نہ صرف حروں کے روحانی پیشوا تھے بلکہ وہ برصغیر کی آزادی کے عظیم ہیرو تھے، پاکستان بننے کے بعد انہوں نے کبھی بھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا، انہوں نے ہمیشہ اپنی جماعت کو خیر اور بھلائی کے کاموں کی تلقین کی، ہمیشہ سیاسی میدان کے شہسوار رہے، آج بھی ہزاروں طلبہ درگاہ شریف پیرجو گوٹھ کے درسگاہ سے علم کی پیاس بجھا رہے ہیں اور ملک کے کونے کونے میں ذکر و اذکار کی محفلیں منعقد کرکے دین کا پیغام لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے نماز کی پابندی کی تلقین کی جاتی ہے اور یہ کام تواتر کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے