English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایل اوسی پربھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی خاتون شہید

القمر

سری نگر (آن لائن) بھارتی فورسزنے ایل اوسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی خاتون کو شہید کردیا۔کشمیری میڈیا کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے آر ایس پورا میں پاکستانی خاتون کوفائرنگ کرکے شہید کردیا۔قابض بھارتی فوج نے پاکستانی خاتون کوسرحد پار کرنے کی کوشش کا الزام لگا کرشہید کیا۔پاکستانی خاتون کوشہید کرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔بھارتی بارڈرسیکورٹی فورس کے ترجمان نے کشمیری میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی خاتون کوشہید کرنے کا اعتراف کیا۔واضح رہے کہ بھارتی فورسز اکثر ایل اوسی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے